ایس ایس ایف جموں وکشمیر کی ٹیم کا پونچھ پہنچنے پر والہانہ استقبال

حسین محتشم

پونچھ// ’’ہمارا مقصد تعلیم کو عام کرنااور نوجوانوں کو کسی بڑے پلیٹ فارم پر آگے لے جانا اور ان کے اندر کی جو کوالٹی ہے اس کو ملک بھر میں عام کرنا ہے‘‘ ان باتوں کا اظہار یس انڈیا فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر وایس ایس ایف کے ایکس پریزیڈنٹ ڈاکٹر شوکت بخاری نے کیا۔پونچھ میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دراصل سنی اسٹوڈنٹ فیڈریشن نوجوانوں کی تنظیم ہے جو پچھلے تقریبا پچاس سالوں سے نوجوانوں کو نشہ سے دور اور بہت ساری برائیوں سے بچا کر کے ایجوکیشن کے ساتھ جوڑ رہی ہے اسی کی ایک کڑی چند روز قبل ویسٹ بنگال میں سائی تولسو نامی نیشنل لیول کا ایک پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ہندوستان کی 26 ریاستوں سے نوجوانوں نے حصہ لیا اور اس مقابلے میں جموں کشمیر کے نوجوانوں نے نیشنل لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کرکے دوسری مرتبہ چمپئن کا خطاب حاصل کیا۔انہوں نے کہا اس مقابلے میں 80 سے زائد آٹمس تھیں جس میں نعت منقبت سلام، قوالی گروپ سونگ، سٹوری اردو انگلش ہندی اور اس طریقے کی بہت ساری آٹمس تھیں الحمدللہ جموں وکشمیر کی ٹیم نے ایک بار پھر بازی مار لی۔انہوں نے کہا کہ وہ ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے نئی اس ٹیم کے جیت حاصل کرنے کے بعد جموںپہنچنے پر ریلوے اسٹیشن والہانہ استقبال کیا گیااور اب جب سرحدی ضلع پونچھ میں داخل ہوئے ہیں تو یہاں بھی ان کا والہانہ استقبال کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ رضا ء العلوم کے احاطہ میں منعقد اس پروگرام میں طلبہ و طالبات نے اور بزرگوں نے ٹیم کا ویلکم کیا جیتنے والے سبھی کھلاڑیوں کو ٹرافی دی گئی اور پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر آئے آرمی افسر نے اس تنظیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں جب علی گڑھ میں زیر تعلیم تھا تو میں نے یہ جھنڈے وہاں پر بھی دیکھے تھے اور بڑی خوشی ہوتی تھی کہ یہ نوجوان مل کرکے دونوں تعلیموں کو لے کر جا رہے ہیں دینی اور دنیاوی دونوں اور نوجوانوں کو جوڑ کر کے ڈرگس وغیرہ جیسی چیزوں سے دور کرکے ایک اچھا شہری بنا رہے ہیں۔اس موقع پر مولانا طاہر نعیمی، مولانا حافظ محمد عارف گنائی، مولانا فرید اشرفی، محترم شبیر احمد، عبدالصمد، امیر سر، آصف چوہان ودیگر اساتذہ کرام شامل رہے۔