انتخابی ریلی کے دوران کوئی خلاف ورزی نہیں کی:محبوبہ مفتی

File Photo

عظمیٰ نیوزسروس

سرینگر // پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بتایاکہ انہوں نے انتخابی ریلیوں کے دوران کسی بھی جگہ کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے۔انہوں نے بتایاکہ کوئی بچی اپنے والد ہ کے ساتھ آئی اورتقریر کی اور خود ہی کسی سوشل میڈیا سائٹ پر اپلوڈ کیا ۔ترال میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے انتخابی ریلوں کے دوران کسی جگہ کوئی خلاف ورزی نہیں کی ہے بلکہ کسی جگہ ایک بچی اپنی والدہ کے ہمراہ آئی اور انہوں نے تقریرکی، اسی کا ویڈیوخود اٹھایا اور اپلوڈ کیا،پی ڈی پی کے ساتھ اسکی کوئی وابستگی نہیں ہے ۔خیال رہے کہ حالیہ راجوری دورہ کے دوران ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں تھنہ منڈی کے شاہدرہ شریف میں ایک کمرے میں ایک بچی محبوبہ مفتی کی موجودگی میں انکے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتی نظر آئی جس پر ماڈل کوڈ آف کنڈیکٹ کے ضلعی نوڈل آفیسر نے محبوبہ مفتی اور ان کے تھنہ منڈی حلقہ کے انچارج انجم مرزا کے خلاف وجہ بتائو نوٹس جاری کرکے انہیں چوبیس گھنٹوںکے اندر اندر جواب دینے کی ہدایت کی تھی۔