تھڑا موڑا پل پر لٹکی ہوئی بجلی کی تاریں راہگیروں کو مشکلات کا سامنا، تاریں ہٹانے کی مانگ

عظمیٰ نیوزسروس

سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کے علاقہ تھڑا موڑا میں دریائے سرن کے فٹ برج پر ایک فیڈر سٹیشن کی ترسیلی تاریں بالکل لٹکی ہوئی ہیںجس سے راہگیروں،سکولی طلباء و طالبات کی زندگیاں خطرے میں پڑگئی ہیں۔ اس ضمن میں مقامی مکینوں کاکہناہے کہ کافی عرصہ سے مذکورہ تاریں لٹکی ہوئی ہیں، یہ تاریں کسی بھی راہگیر کو لپٹ میں لے سکتی ہیں اور جان سکتی ہے ،لہٰذامتعلقہ حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ان تاروں کو پل سے ہٹا کر لاین کو متبادل جگہ سے لگایا جائے تاکہ جانی نقصانات سے بچا جا سکے۔ رابطہ کرنے پر متعلقہ حکام نے بتایا کہ اس وقت فیڈر لاین لگائی تھی لیکن پل راستے کو مدنظر رکھتے ہوئے لائن کو فی الحال بند رکھا گیاہے‌اور ٹھیکیدار کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لائن کو شفٹ کرے جس کے بعد ہی مذکورہ لائن میں بجلی دی جائے گی۔