بلنوئی مینڈھر حادثہ میں ٹریکٹر ڈرائیور لقمہ اجل

جاوید اقبال

مینڈھر//سب ڈویژن مینڈھر کی تحصیل منکوٹ کے سرحدی علاقہ بلنوئی میں لائن آف کنٹرول کے اوپر ایک ٹریکٹر کو اُس وقت حادثہ پیش آ یا جب وہ معمول کے مطابق کام کر رہا تھا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ڈرائیور کی موقعہ پر ہی موت واقع ہو گئی جس کی شناخت محمد ظہیر ولد محمد شبیر سکنہ گھانی کے طور پر ہوئی ہے۔حادثہ کو دیکھتے ہوئے فوج کے جوان فوری طور موقعہ پر پہنچ گے اور بچاؤ کاروائی شروع کر دی لیکن ڈرائیور کو نہ بچا سکے۔ پولیس کی ایک ٹیم نے بھی موقعہ پر جا کرحالات کا جائزہ لیا۔ پولیس کی مدد سے فوج کے جوانوں نے فوری طور ٹریکٹر ڈرائیور کو پوسٹ مارٹم کیلئے سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا جہاں پر ڈاکٹروں نے پوسٹ مارٹم کر کے نعش کو آخری رسومات کیلئے لواحقین کے حوالے کیا ۔