بانڈی پورہ میں جھڑپ جاری، فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹر کا استعمال

عظمیٰ ویب ڈیسک

بانڈی پورہ// جموں و کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں بدھ کو سیکورٹی فورسز اور الٹراس کے درمیان تصادم شروع ہونے کے بعد چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں کی فضائی نگرانی کیلئے ہیلی کاپٹروں کو استعمال کیا گیا۔
کشمیر زون پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا، “آراگام کے رینجی جنگلاتی علاقے، بانڈی پورہ میں صبح سویرے دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان رابطہ قائم ہوا”۔
ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک دونوں طرف سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم دو فوجی اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ فوج نے ملی ٹینٹوں کو بھاگنے سے روکنے کے لیے فضائی نگرانی کے لیے ہیلی کاپٹروں کو استعمال کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تلاشی مہم جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔