کہلیل، ناگہ بل سڑک کھنڈارت میں تبدیل

سید اعجاز

ترال// کہلیل ترال سے ناگہ نامی گائوں تک سڑک کا قریباً ایک کلو میٹرحصہ کھنڈارت میں تبدیل ہوا ہے جس کی وجہ سے مقامی آبادی کوپریشانیوں کا سامنا ہے ۔علاقے کے ماحچھامہ،ناگہ بل،زاری ہاڑ،باگندر ،برن پتھری اور کنگہ لورہ گائوں کے لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ سڑک جگہ جگہ کھنڈارت میں تبدیل ہوئی ہے جس وجہ سے اس پر پیدل چلنا بھی محال بن گیا ہے ۔ مسافروں نے بتایا سرکار نے دو سال قبل ترال سے ناگہ بل تک7کلو میٹر سڑک کو پی ایم جی ایس وائی کے تحت تعمیر کرنے کو منظوری دی ہے ۔انہوں نے بتایا لیکن سڑک کوترال سے ناگہ بل کے بجائے شیر آباد سے کہلیل تک تعمیر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے سڑک کا ایک کلو میٹر تعمیر نہیں کیا گیا ہے۔سڑک پر چلنے والے ڈارئیوروں نے بتایا ہمیں کہلیل سے ناگہ بل تک سڑک پرجگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے بن گئے ہیں ،جہاں اکثر انہیں نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہیں ۔ علاقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے محکمہ سے اپیل کی ہے کہ سڑک کو مکمل تعمیر تک خستہ حال جگہوں پر مرمت کی جائے ۔تاکہ وسیع آبادی کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔