کپواڑہ میں حاملہ خاتون | فوج نے برف سے ڈھکے علاقے سے چارپائی پر نکالا

اشرف چراغ

کپوارہ //ہندوستانی فوج کی گگلڈار بٹالین نے کپواڑہ کے ایک دور دراز گائوں میں ایک حاملہ خاتون کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا،،جس کی حالت نازک تھی اور جسے طبی امداد کی ضرورت تھی۔مقامی آرمی یونٹ نے خاتون کی بروقت مدد کے ساتھ زندگی بچانے والی طبی امداد فراہم کی۔اس علاقے میں کوئی سول طبی ماہر دستیاب نہیںہے، کیونکہ اس علاقے میں حال ہی میں شدید برف باری ہوئی ہے، جس سے سڑک رابطے میں خلل پڑا ہے۔سڑک پر برف نہ ہٹانے کی وجہ سے گائوں تک کوئی رسائی نہیں ہے اور اس کی وجہ سے خاتون کو صرف اسٹریچر پر ہی گائوں سے باہر لایا جاسکتا تھا۔جمہ گنڈ گائوں میں آرمی یونٹ کے سپاہی نرسنگ اسسٹنٹ اور پی کے گلی میں بٹالین کے میڈیکل آفیسر نے خاتون کو بحفاطت گائوں سے باہر لانے کے انخلا کو ممکن بنانے کے لیے صحت کی حالت کی ضروری تشخیص اور نگرانی کی۔