ٹنگمرگ میںبرلب سڑک بوسیدہ درختاں | جان و مال کیلئے خطرہ،محکمہ جنگلات غافل

مشتاق الحسن

ٹنگمرگ//ٹنگمرگ میں برلب سڑک بوسیدہ درخت جان و مال کے لیے خطرہ بن گئے ہیں اورمحکمہ جنگلات بوسیدہ درختوں کو کاٹنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرریا ہے۔ٹنگمرگ میں رورل ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ دفترکے نزدیک برلب سڑک ایستادہ بوسیدہ درخت کبھی بھی حادثہ کا موجب بن سکتا ہے۔ اس سڑک سے روز انہ سینکڑوں لوگ اسپتال، تحصیل آفس، ایس ڈی ایم آفس،تحصیل سپلائی آفس،بلاک افس کو جاتے ہیں۔اگرچہ متعدد بار لوگوں نے محکمہ جنگلات سے اس درخت کو کاٹنے کی درخواست کی تھی تاہم محکمہ جنگلات اس درخت کو کاٹنے کے بجائے شاید کسی حادثہ پیش آنے کا انتظار کررہا ہے۔ ادھر تحصیل آفس،ٹجریری دفتر اور گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے صحن میں سڑک کے نزدیک بھی تین درخت کافی بوسیدہ ہوچکے ہیں اور ان درختوں کو کاٹنے کے لیے کوئی کوشش نہ کرنے پر عوامی حلقوں نے شدید ناراضگی کا اظہار کیاہے۔ عوامی حلقوں نے بوسیدہ درختوں کو جان و مال کے تحفظ کے خاطر فوری طور کاٹنے کا محکمہ جنگلات سے مطالبہ کیا ہے۔