کوآپریٹیو شعبہ کو تقویت دینے کی کوشش گاندربل میں مختلف اسکیموں کے نفاذ پر توجہ مرکوز

 عظمیٰ نیوز سروس

گاندربل//ڈپٹی کمشنر گاندربل شیامبیر جو ضلع کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کمیٹی (ڈی سی ڈی سی) کے چیٔرمین بھی ہیں، نے جمعرات کو ایک میٹنگ میں ضلع کے اندر کوآپریٹو تحریک کا جائزہ لیا۔میٹنگ میں کوآپریٹو سیکٹر کو تقویت دینے اور مقامی کمیونٹیز کو بااختیار بنانے کیلئے مختلف اسکیموں کے نفاذ پر توجہ مرکوز کی گئی۔ڈی سی کو کامن سروس سینٹرز (CSCs) اور کسان سمپدا کیندرز (KSKs) کے قیام سمیت متعدد اقدامات کے بارے میں بتایا گیا۔ ان اقدامات کا مقصد پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (PACS) کی کاروباری سرگرمیوں کو متنوع بنانا اور انہیں متحرک معاشی اداروں میں تبدیل کرنا ہے۔اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ ضلع میں رجسٹرڈ تمام 13 PACS نے ماڈل قواعد کو قبول کیا ہے اور ترقی کے عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے CSCs اور KSKs قائم کئے ہیں۔ڈی سی نے تمام کمیٹی ممبران پر زور دیا کہ وہ مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے قریبی تعاون کریں۔انہوں نے کوآپریٹو ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور طے شدہ اہداف کے حصول کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے غیر متزلزل تعاون کا یقین دلایا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر مشتاق احمد سمنانی نے شرکت کی اور دیگر افسران نے شرکت کی۔