سیلاب سے خریف فصلوں کو نقصان کپوارہ میں755ہیکٹر اراضی پر بوئی گئی فصل بری طرح متا ثر

 اشرف چراغ

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں حالیہ سیلاب کے نشانات ابھی بھی باقی ہیں ۔سیلاب کی وجہ سے جہا ں مکانو ں ،سرکاری عمارتو ں اور سڑکو ں کے ساتھ ساتھ پلو ں کو نقصان پہنچ چکا ہے وہیں ضلع کے مختلف علاقوں میں زرعی را ضی پر بوئی گئی فصل کو بھی زبردست نقصان پہنچ چکا ہے ۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 755ہیکٹیر اراضی پر بوئی گئی فصل تباہ ہوگئی ۔اعداد و شمار کے مطابق ضلع میں 217ہیکٹر اراضی پر دھان کی پنیری مکمل طور تباہ ہوگئی ہے جبکہ 281ہیکٹریر پر بوئی گئی سبزیا ں بھی سیلاب کے زد میں آگئی ہیں ۔ضلع میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے 119ہیکٹیر اراضی پر پھیلی سرسو ں کے فصل کو بھی زبردست نقصان پہنچ چکا ہے ۔اعداد وشمار کے مطابق کسانو ں نے اپنے مویشیو ں کیلئے گھاس تیار کرنے کیلئے بھیج بوئے لیکن حالیہ سیلاب نے 68ہیکٹر اراضی پر بھیج کو بھی نقصان سے دور چار کیا ۔ضلع سیلاب کی وجہ سے 27ہیکٹیئر پر بوئی گئی آلو کی فصل بھی تباہ ہوگئی جبکہ 43ہیکٹیر اراضی پر مٹر اور راجماش کی فصل میں اس سیلاب نے تباہ کر ڈالا اور اس طرح بالترتیب 70،60.40اور35فی صد فصلو ں کو نقصان پہنچ چکا ہے ۔کسانو ں کا کہنا ہے کہ جہا ں سیلاب سے ان کی بوئی گئی فصل کو نقصان پہنچ گیا ہے وہیں پر ضلع کے بڑے نالو ں کے کنارو ں پر آ باد زرعی راضی کو کٹائو سے زبردست نقصان پہنچ چکا ہے ۔نقصان کا جائزہ لینے کے لئے ڈائریکٹرایگریکلچر چودھری محمد اقبال نے شمالی کشمیر کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا ۔ڈائریکٹر مو صوف نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سیلاب سے فصلو ں کو بہت نقصان پہنچ چکا ہے لیکن ان کی ٹیمیں تخمینہ لگانے کیلئے متحرک کی گئی ہیں اور جو ں ہی رپورٹ آئے گی تو اس کو سرکار کے سامنے رکھا جائے گا اور اس کے بعد اقدامات کئے جائیں گے ۔