کولڈ سٹوروں کی من مانیاں، کاشتکارسراپا احتجاج کولڈ چین ایسوسی ایشن نے مسائل کا اعتراف کیا

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//جموں و کشمیر فروٹ اینڈ ویجی ٹیبل پروسیسنگ اینڈ انٹیگریٹڈ کولڈ چین ایسوسی ایشن (جے کے پی آئی سی سی اے) نے کاشتکاروں کی طرف سے اٹھائے گئے مختلف خدشات کو اجاگر کرنے پر کشمیر ویلی فروٹ گروورز کم ڈیلرز یونین کی تعریف کی ہے۔ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باغبانی کے شعبے میں کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک تنظیم کے طور پرکولڈ چین ایسوسی ایشن ان خدشات کو تسلیم کرتا ہے اور ان کو ترجیح دیتا ہے۔صورتحال کی سنگینی کے جواب میںایسوسی ایشن نے ابھارے گئے مسائل کو حل کرنے کیلئے فوری طور پر ایک میٹنگ بلائی۔ ایسوسی ایشن کا مقصد بنیادی وجوہات کی مکمل چھان بین کرنا اور فوری کارروائی کرنا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سیب اگانے والے کمیونٹی کے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ منسلک ہونے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے، تعاون کے ماحول کو فروغ دیتا ہے، کیونکہ کاشتکاروں کی طرف سے فراہم کردہ بصیرت انمول ہیں۔اس میں کہا گیا ہے کہ جے کے پی آئی سی سی اے حالیہ ژالہ باری، تیز ہواؤں اور کشمیر کے مختلف حصوں میں پھلوں کے باغات پر بدلتے ہوئے موسمی نمونوں کے منفی اثرات کو تسلیم کیا ہے، جس کے نتیجے میں کاشتکاروں کو کافی نقصان ہوتا ہے۔ اسکے علاوہ جعلی کیڑے مار ادویات اور درآمد شدہ پھلوں کی آمد نے سیب کے کاشتکاروں کو درپیش چیلنجوں کو مزید تیز کر دیا ہے۔ان کثیر جہتی خدشات کے پیش نظرایسوسی ایشن کسانوں کے ساتھ ان کی پریشانی کو دور کرنے کیلئے فعال طور پر تعاون کر رہا ہے۔ یہ ان چیلنجوں کو کم کرنے اور پھلوں کے ذخیرہ کے فوائد کو بہتر بنانے میں کاشتکاروں کی مدد کرنے کے راستے تلاش کر رہا ہے۔ ایسوسی ایشن درآمد شدہ پھلوں کے مسئلے کو حل کرنے اور مقامی کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے بھی پرعزم ہے۔ایسوسی ایشن نے کہاکہ پھلوں کی ضرورت سے زیادہ دستیابی نے مارکیٹ کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ یہ مارکیٹ کے توازن کو بحال کرنے اور کاشتکاروں اور ڈیلرز کے لیے منصفانہ قیمتوں کو یقینی بنانے کے لیے کام کرنے کیلئے وقف ہے۔