تانبے کی مصنوعات بنانے والوں کی صلاحیت سازی پی ایچ ڈی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اور محکمہ ہینڈی کرافٹس کامشترکہ پروگرام

سرینگر//کشمیرہاٹ نمائش گاہ میں سرینگرمیں تانبے کی مصنوعات بنانے والوں کی صلاحیت سازی کاایک پروگرام منعقد کیاگیا۔پی ایچ ڈی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری اور ڈائریکٹوریٹ آف ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈلوم کے اشتراک سے منعقدہ اس دوروزہ پروگرام میں کومرکزی وزارت تجارت وصنعت کے محکمہ تجارت کاتعاون بھی حاصل ہے ۔اس پروگرام میں سرینگرمیں تانبے کے برتن بنانے والے کاریگروں نے حصہ لیااورڈئزاین تخلیق کرنے ،ڈجٹل مارکیٹنگ، معیار بہتربنانے ،ای ۔کامرس اور پیکنگ سے متعلق معلومات حاصل کیں۔اس موقعہ پرڈائریکٹر ہینڈلوم وہینڈی کرافٹس محموداحمدشاہ نے کہا کہ روایتی دستکاریوں سمیت کشمیر کاتمدنی خزانہ کافی بھراپڑاہے اورگلوبلائیزیشن کی وجہ سے ان میں سے اکثرکوتحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ یہ ورثہ آئندہ نسل تک منتقل ہوسکے ۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پی ایچ ڈی چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری محکمہ ہینڈی کرافٹس وہینڈلوم کے اشتراک سے روایتی دستکاروں کی صلاحیت سازی کے پروگراموں کا ایک سلسلہ شروع کررہاہے،تاکہ کشمیرکے عظیم تمدنی ورثے کوتحفظ اورفروغ دیاجائے۔اس کے علاوہ اس پروگرام کا مقصد دستکاروں کی سماجی واقتصادی حالت کو سدھارنا ہے اور مقامی طبقے جس میں خواتین اورنوجوان بھی شامل ہیں،کیلئے مستحکم روزگار کے مواقع پیداکرنا ہے۔پروگرام میں26دستکاروں نے حصہ لیااورڈائریکٹر ہینڈی کرافٹس وہینڈلوم نے ان میں رجسٹریشن اسنادبھی تقسیم کیں ۔دستکاروں نے اس طرح کا پروگرام منعقد کرنے کیلئے پی ایچ ڈی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سراہنا کی اور کہا کہ انہوں نے پہلی بار ہینڈی کرافٹس محکمہ کادورہ کیا ہے اور کافی معلومات حاصل کیں۔