بانڈی پورہ میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد:پولیس

File Photo

سری نگر//شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گریز علاقے میں پولیس نے فوج کے ساتھ مل کر اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق، بانڈی پورہ نے پولیس گریز کے نوشہرہ علاقے میں اسلحہ برآمد کیا ہے اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کر کے بتایا،”بانڈی پورہ پولیس اور فوج نے گریز علاقے کے نوشہرہ نارڈ میں 7اے کے 47رائفلیں، 2پستول، 21اے کے میگزین، 1190راؤنڈز، 132پستول کے راؤند، 13گرینیڈ اور دیگر مجرمانہ مواد سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا”۔
قبل ازیں، بارہمولہ کے پٹن میں ہوئے ایک تصادم میں دو جیش جنگجووں کو ہلاک کر کے اُن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
اسی دوران شوپیاں کے چتراگام علاقے میں گزشتہ رات جنگجو اور سیکورٹی فورسز کے مابین بھی گولیوں کا تبادلہ ہوا تاہم اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔