امیت شاہ کی ’فرضی‘ ویڈیو کشمیری سوشل میڈیا صارف کیخلاف کیس درج

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//جموں و کشمیر پولیس نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے مبینہ طور پرایک فرضی ویڈیو کے سلسلے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔بی جے پی لیڈر الطاف ٹھاکر نے وزیر داخلہ کی ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔ شکایت میں کہا گیا ہے”یہ آپ کو مطلع کرنا ہے کہ الیاس میر ماگامی @ Magamiillyas کے نام سے ایک شرارتی شخص نے امت شاہ کا ایک فرضی ویڈیو اپ لوڈ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مرکز جموں و کشمیر میں ایس سی اور ایس ٹی لوگوں کے ریزرویشن کو ختم کرنے جا رہا ہے، جو سراسر بے بنیاد اور حقائق سے دور ہے۔‘‘اس میں کہا گیا ہے۔ “میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ براہ کرم اس شخص کے خلاف تیزی سے کارروائی کریں اور غلط معلومات پھیلانے کے الزام میں اسے گرفتار کریں کیونکہ یہ عمل جموں و کشمیر کے ایس سی اور ایس ٹی کمیونٹی کی ناراضگی اور احتجاج کو جنم دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔”شکایت کے بعد پیر کو پولیس اسٹیشن ماگام بڈگام میں تعزیرات ہند کی دفعہ 505 (2) عوامی فساد پھیلانے والے بیانات اور 171 جی الیکشن کے سلسلے میں جھوٹا بیانکے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔