۔8ویں اور 11ویں کے سالانہ امتحانات بورڈ کی جانب سے دوبارہ شیڈول جاری

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں// جموں و کشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے جمعرات کو سافٹ زون کے علاقوں میں 11ویں اور 8ویں جماعت کے سالانہ باقاعدہ امتحانات کو دوبارہ شیڈول کیا۔امیدواروں کو ایڈمٹ کارڈ ساتھ رکھنے کا مشورہ دیا گیا۔سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ نے جمعرات کو سیشن 2023-24 کے سافٹ اور ہارڈ زون کے مڈل اسٹینڈرڈ امتحان کے لیے نظر ثانی شدہ ڈیٹ شیٹ جاری کی۔ سافٹ اور ہارڈ دونوں زونز میں امتحان 2 اپریل سے شروع ہوں گے اور 15 اپریل کو اختتام پذیر ہوں گے۔ادھربورڈکے ڈائریکٹر اکیڈمکس نے ایک نوٹیفکیشن میں کہا کہ اسے جموں و کشمیر کے جوائنٹ چیف الیکٹورل آفیسر(جموں) سے لوک سبھا الیکشن 2024 کے انعقاد کے شیڈول کے بارے میں ہدایات موصول ہوئی ہیں جس میں اس بات کو یقینی بنانے کی درخواست کی گئی ہے کہ امتحان کی تاریخوں کا الیکشن کی تاریخوں سے کوئی تصادم نہ ہو۔ سافٹ زون میں 11ویں جماعت کے سالانہ ریگولر 2024 کے امتحانات اور ہارڈ زون کے علاقوں میں 10ویں، 11ویں اور 12ویں جماعت کے سالانہ ریگولر 2024 کے امتحانات کو دوبارہ ترتیب دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ امتحانات اب دوبارہ طے شدہ تاریخوں پر دو سیشنوں میں منعقد ہوں گے جو کہ صبح اور شام کی شفٹ ہیں۔