الیکشن کمیشن کے فیصلہ کا احترام کرینگے:رینہ

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں//اننت ناگ،راجوری لوک سبھا سیٹ پر موسم کی خرابی کی وجہ سے انتخابات ملتوی کرنے کے معاملے پر بی جے پی سربراہ رویندر رینہ نے جمعہ کو کہا کہ وہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کے کسی بھی فیصلے کا احترام کریں گے۔جموںمیں نامہ نگاروں کیساتھ بات کرتے ہوئے رویندرینہ نے کہاکہ یہ جمہوریت ہے۔ اس ملک کے شہری ہونے کے ناطے ہم الیکشن کمیشن کا احترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر الیکشن کمیشن کوئی فیصلہ لیتا ہے، ہم ان کے فیصلے کا احترام کریں گے۔رویندررینہ نے مزید کہاکہ راجوری،پونچھ خطہ سے صرف 2امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرسکے ہیں، جب کہ اکثریت نے وادی سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے ہیں کیونکہ کشمیر کو راجوری،پونچھ بیلٹ سے ملانے والی مغل سڑک بند ہوگئی ہے۔بی جے پی لیڈر نے کہا کہ عمر عبداللہ اور محبوبہ مفتی کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ اننت ناگ کو راجوری،پونچھ سے جوڑنے والی سڑک برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا الیکشن کمیشن سے اس سلسلے میں کوئی لینا دینا نہیں ہے۔