لوک سبھا انتخابات 2024|| تیسرے مرحلے کی پولنگ آج ۔ 93نشستوں کا فیصلہ ہوگا، 1,300سے زیادہ امیدوار میدان میں

 عظمیٰ نیوز سروس

نئی دہلی//لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں آج یعنی منگل کو 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پھیلے ہوئے 93 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے گجرات، کرناٹک، بہار اور مدھیہ پردیش میں سب سے زیادہ تقریبا ً120 خواتین سمیت 1,300 سے زیادہ امیدوار میدان میں ہیں۔ بڑی شخصیات میں مرکزی وزرا امیت شاہ(گاندھی نگر)، جیوترادتیہ سندھیا(گنا)، منسکھ منڈاویہ (پوربندر) شامل ہیں۔ گجرات میں 25 سیٹوں پر 7 مئی کو انتخابات ہوں گے۔تیسرے مرحلے کے بعد لوک سبھا کی 543 میں سے 283 سیٹوں پر ووٹنگ مکمل ہو جائے گی۔ اگلے چار مرحلے 13 مئی، 20 مئی، 25 مئی اور 1 جون کو ہوں گے۔ ووٹوں کی گنتی 4 جون کو ہوگی۔