کورونا کیسز میں تھوڑی بہت کمی

پرویز احمد

 

سرینگر//جموں و کشمیر میں گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 11ہزار 163ٹیسٹ کئے گئے جن میں 547افراد کی ررپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 71ہزار 374ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں و کشمیر میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4776بنی ہوئی ہے۔ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کئے گئے اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 547افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں70جبکہ کشمیر میں 477افراد کو مثبت قرار دیا گیا ہے۔ کشمیر صوبے کے سبھی 4777متاثرین مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر صوبے کے477متاثرین میں سرینگر میں125، بارہمولہ میں 171، بڈگام میں 60، پلوامہ میں 18، کپوارہ میں 30، اننت ناگ میں 35، بانڈی پورہ میں 8، گاندربل میں 22،کولگام میں 7 جبکہ شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ کشمیر صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 98ہزار 612ہوگئی ہے۔ اس دوران وادی میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔

 

متوفین کی مجموعی تعداد 2430بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 70افراد متاثر ہوئے ہیں جو سبھی مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 70متاثرین میں ضلع جموں میں38، ادھمپور میں 5، راجوری میں1، ڈوڈہ میں 3، کٹھوعہ میں 2، سانبہ میں 5، کشتواڑ میں 6، پونچھ میں2، رام بن میں 8جبکہ ریاسی میںکسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 72ہزار 762ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں مسلسل 5ویں دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2346بنی ہوئی ہے۔