پسیاں گرنے سے 2 رہائشی مکانوں کو نقصان پہنچا متاثریں محفوظ مقامات کی طرف منتقل

محمد تسکین

بانہال // رام بن تحصیل کی پنچائت سیری بی کے باٹسول گاوں کے دور دراز کے علاقے میں بارشوں سے گر ائی پسیوں اور زمین کے دھنسنے کی وجہ سے دو رہائشی مکانوں کو شدید نقصان پہنچا ہے اور مقامی لوگوں نے متاثرہ کنبوں کے افراد اور امل مویشیوں کو قریبی رشتہ داروں کے محفوظ گھروں میں منتقل کیا ہے۔مقامی سرپنچ شبیر احمد لوہار نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ رام بن کی سیری پنچایت کے باٹسول علاقے میں پسی گر آئی ہے اور زمین دھنس گئی ہے اور یہ سلسلہ ہفتے کی شام تک جاری تھا اور بستی کے ساتھ ایک پسی بھی مسلسل چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پسیوں کے گرنے کیوجہ سے پہلے امتیاز احمد ولد سیف الدین کا پانچ کمروں پر مشتمل مکان اور گاوخانہ کا کچھ حصہ ڈھ کر تباہ ہوگیا اور اس کنبے کو ایک رشتہ دار کے گھر منتقل کیا گیا ہی تھا کہ کچھ وقت کے بعد ہی اس کے دوسرے بھائی شمس الدین ولد سیف الدین کا مکان بھی زمین کے نکلنے کی وجہ سے ڈھ گیا اور دونوں غریب بھائیوں کیلئے یہ نقصان کسی بڑے صدمے سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے ضلع اور تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ نقصان سے دوچار ہوئے دونوں کنبوں کی بعض اباد کاری اور فوری مدد کے اقدامات کرے تاکہ ان دیہاڑی دار بھائیوں کی مدد ہوسکے۔