آگ کی واردات میں مویشی خانہ خاکستر بروقت کارروائی سے بستی کو بچالیا گیا

 محمد تسکین

بانہال// بانہال کے ٹھٹھاڑ علاقے میں آگ کی ایک واردات میں ایک مویشی خانہ مکمل طور سے خاکستر ہوا ہے تاہم مقامی لوگوں ، فائر سروسز اور ایس ڈی آر ایف بانہال کی بروقت کارروائی سے آگ کو گنجان بستی کے رہائشی مکانوں کی طرف بڑھنے سے پہلے کنٹرول کر لیا گیا ۔ایس ڈی آر ایف کے ایک اہلکار نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ جمعرات کی صبح آگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ، فائر اینڈ ایمرجنسی اور ایس ڈی آر ایف کی ٹیمیں بچائو کارروائیوں کیلئے ٹھٹھاڑ پہنچ گئیں اور آگ کو مزید پھیلنے سے بچایا گیا تاہم محمد شریف خان ولد محمد رمضان خان ساکنہ ٹھٹھاڑ کا گاو خانہ اور اس میں رکھی گئی گھاس بھی مکمل طور سے جل گئی ہے۔