سنگلدا ن گول میں آٹو رکھشا حادثے کا شکار دوبھائی زخمی ، ایک لقمہ اجل، علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی

زاہد بشیر

گول//سنگلدان میں الیکٹریک آٹوحادثہ کاشتکار ہوا جس کے نتیجہ میں ایک بھائی لقمہ اجل بنا جبکہ دو بھائی زخمی ہوئے ۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب تین بھائی نیا الیکٹریک آٹو رکھشا زیر نمبرJK19A-5873لے کر گھر آ رہے تھے کہ سنگلدان بازار کے نزدیک ان کے قابو سے آٹوباہر ہوگیا جس کی وجہ سے یہ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں تنویر احمد،طاہر احمد وساہل احمد پسران عبد الطیف سکنہ گول سلبلہ موئلہ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر سنگلدان ہسپتال لے جایاگیا۔جہاں پر تنویر احمد نے زخموں کی تاب نالاکر دم توڑ دیاجبکہ ایک بھائی کو شدید زخمی حالت میں جنگلات منڈی اننت ناگ علاج و معالجہ کے لئے منتقل کیا گیا ۔یہ خبر پھیلتے ہی گول میں ماتم بچھ گیااور تنویر احمد کا نماز جنازہ پانچ بجے اُن کے آبائی گائوں سلبلہ موئلہ میں ادا کیا گیا ۔ گول میں آئے روز اس طرح کا یہ تیسرا بڑا حادثہ پیش آجا جس میں تین نوجوان لقمہ اجل بنا جن میں سے ایک چھت سے گھر کر لقمہ اجل بنا جبکہ ایک جموں سرینگر شاہراہ بیٹری چشمہ کے مقام پر موٹر سائیکل حادثہ میں لقمہ اجل بناجبکہ آج پھر سے ایک نوجوان آٹو رکھشا حادثہ میں لقمہ اجل بنا اس طرح سے ایک ہی ہفتے کے اندر اس طرح کے تین وارداتیں رونما ہوئیں جس سے پورا گول سوگوار رہا ۔