ڈوڈہ میں ٹاٹا موبائل کی ٹکر سے عمر رسیدہ شخص جاں بحق

اشتیاق ملک

ڈوڈہ// ڈوڈہ ضلع کے مرمت علاقہ میں گزشتہ شام پیش آئے حادثہ میں ایک عمر رسیدہ شخص جاں بحق ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق، جمعرات کی شام ایک ٹاٹا موبائل زیر نمبر JK06B-3792 نے منی بس سٹینڈ گوہا میں عمر رسیدہ شخص کو ٹکر ماری اور جو شدید زخمی ہوا۔
حادثہ کے فوراً بعد پولیس و مقامی لوگوں موقع پر پہنچے اور زخمی شخص کو سی ایچ سی گوہا منتقل گیا جہاں سے ابتدائی علاج کے بعد اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا اور کچھ دیر بعد ہی وہاں دم توڑ دیا۔
پولیس نے معاملہ درج کر کے گاڑی کو ضبط و ڈرائیور کو حراست میں لیا ہے۔
مہلوک شخص کی شناخت 75 سالہ شب لال ولد امر ناتھ ساکنہ گوہا کے طور بتائی جاتی ہے۔