خونی نالہ میں نجی کار پتھر کی زد میں آگئی ڈاکٹر سمیت3افراد معجزاتی طور بچ نکلے

 محمد تسکین

بانہال// سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال میں تعینات ڈاکٹر جی ایل منہاس گائناکالوجسٹ بدھ کی شام اپنی کار میں جموں سے بانہال کی طرف جانے کے دوران خونی نالہ کے مقام پر گرتے پتھروں کی زد میں آگئے تاہم کار میں سوار ماہر امراض خواتین ڈاکٹر منہاس اور کار میں سوار دو اور مسافر معجزاتی طور بچ نکلے ہیں تاہم کار کو پتھروں کے لگنے کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام جموں سرینگر قومی شاہراہ پر واقع خونی نالہ کی پسی کے آر پار تمام گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنسی ہوئی تھیں کہ اچانک سے اوپر پہاڑی سے پتھر گر آئے اور وہاں جام میں پھنسی ڈاکٹر جی ایل منہاس کی کار کو لگ گئے۔ انہوں نے کہا کہ بلینو کار نمبر JK-02CB/3080 پتھروں کی زد میں آگئی تاہم کار میں سوار ڈاکٹر اور دو سوار معجزاتی طور بچ نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پتھر لگنے سے کار کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور سوار بچ نکلے ہیں۔