پردیش کانگریس پارٹی کی تشکیل نو میر کا استعفیٰ منظور، وقار بانہالی نئے صدر نامزد

بلال فرقانی

سرینگر/کل ہندکانگریس کمیٹی نے منگل کو وقار رسول وانی( بانہالی) کو جموں و کشمیر کانگریس کا نیا صد جبکہ ر من بھلہ کو کار گزارصدر مقرر کیا ۔ انتخابی کمیٹی کی کمان سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد جبکہ سیاسی امورات کمیٹی کی کمان سابق ممبر پارلیمنٹ طارق حمید قرہ کو سونپی گئی ہے۔یہ پیشرفت کانگریس صدر کی جانب سے جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کے عہدے سے غلام احمد میر کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد سامنے آئی ہے۔ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری کے سی وینو گوپال کے مطابق’’ کل ہندکانگریس صدر نے جموں کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر غلام احمد میر کا استعفیٰ قبول کیا ہے‘‘۔

 

انہوں نے کہا کہ کانگریس صدر نے پارٹی کے صدر،کارگزار صدر، کی تقرری عمل میں لانے کے علاوہ جموں کشمیر میں سیاسی امور کی کمیٹی،کارڈی نیشن کمیٹی،منشور کمیٹی،انتخابی مہم کمیٹی،پبلسٹی و اشتہاری کمیٹی ضوابطی کمیٹی کے قیام کو بھی منظوری دی۔انتخابی مہم کمیٹی میں سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد کو چیئرمین اور سابق ممبر پارلیمنٹ طارق حمید قرہ کو نائب چیئرمین نامزد کیا گیا۔اس کمیٹی میں سابق وزیر جی ایم سروری کنونیئر ہونگے جبکہ غلام احمد میر،سابق نائب وزیر اعلیٰ تارا چند، ٹھاکر بھلوان سنگھ،ٹی ایس باجوا،شبیر احمد خان،نیرج کندن،عبدالمجید وانی اور فیروز احمد خان ممبران ہونگے۔ صدر اور کارگزار صدر مستقل مدعوین میں شامل ہونگے۔کانگریس کے مرکزی جنرل سیکریٹری کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق سیاسی امورات کی کمیٹی میں غلام نبی آزاد کے علاوہ طارق حمید قرہ چیئرمین ہونگے جبکہ غلام احمد میر،پروفیسر سیف الدین سوز،پیرزادہ محمد سعید، تاج محی الدین،تارا چند،مولا رام اور کھیم لتا وکھلوممبران ہونگے جبکہ کل ہند کانگریس کے انچارج،جموں کشمیر کانگریس کے صدر اور کارگزار صدر بھی مستقل مدعوین میں شامل ہونگے۔ کے سی وینو گوپال کے مطابق کارڈی نیشن کمیٹی میں غلام احمد میر چیئرمین،ڈاکٹر منوہر لال،نائب چیئرمین جبکہ یوگیش سہانی کنونیئر ہونگے۔

 

اس کے علاوہ تال میل کمیٹی مین جگل کشور شرما، بشیر احمد ماگرے، رمن متو،اندو پوار،محمد امین بٹ(وازی گنڈ) حاجی عبدالرشید ڈار،عبدالمجید وانی اور شہنواز چودھری ممبران ہونگے۔منشور کمیٹی کی کمان کانگریس کے صابق صدر پروفیسر سیف الدین سوز کو سونپی گئی جبکہ ایم کے بھردواج نائب چیئرمین اور رویندر شرما کنوینئر ہونگے۔منشور کمیٹی کے ارکان میں نریش گپتا،غلام نبی مونگا،زاہدہ خان،شمیمہ رینہ،جہانگیر ،منظور احمد گنائی،جہاں زیب سریوال،افتخار احمد اور وکرم بھنڈاری شامل ہونگے۔کانگریس جنرل سیکریٹری کے مطابق پبلسٹی اینڈ پبلی کیشنز کمیٹی کی کمان مولارام کو سونپی گئی جبکہ ایس ایس چنی وائس چیئرمین اور ڈاکٹر رشید چودھری کنونیئر ہونگے۔ اس کمیٹی میں اشوک شرما،ونود مشرا،بشیر احمد خان،عمران ظفر،ستیش شرما،ادھے بانو چپ شامل ہونگے۔کانگریس کی ضوابطی کمیٹی میں تاج محی الدین کو چیئرمین جبکہ کے کے پنگوترا کو وائس چیئرمین اور شاہ محمود چودھری کو کنونیئر نامزد کیا گیا۔ضوابطی کمیٹی میںٹھاکر بلویو سنگھ،کانتا بھان،پرنو سگہوترا اور عبدالغنی خان شامل ہونگے۔ الیکشن کمیٹی میں پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کو چیئرمین نامزد کیا گیا جبکہ کارگزار صدر،غلام احمد میر،تارا چند،تاج محی الدین،جی ایم سروری،ملا رام،حاجی عبدالرشید، شبیر احمد خان،رویندر شرما، تھاکر بلوبیر سنگھ،گلزار احمد وانی،انور بٹ،عبدالمجید وانی،چودھری محمد اکرم، یوگیش سہانی،ایس ایچ چنی،منموہن سنگھ،چودھری شاہنواز اور ایڈوکیٹ دیپیکا پوشکر اس کے ممبر ہونگے۔