لوک سبھا انتخابات 2024 کپوارہ،بانڈی پورہ اور بڈگام میں بیداری پروگرام

 عظمیٰ نیوزسروس

کپواڑہ+بانڈی پورہ+بڈگام//وادی کے کئی اضلاع میں منگل کو لوک سبھاانتخابات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنروں نے انتظامات کاجائزہ لیاجبکہ رائے دہندگان کیلئے بیداری پروگرام اور علہ کیلئے تربیتی تشستیں بھی منعقد ہوئیں۔ضلع اِنتظامیہ کپواڑہ نے شہریوںبالخصوص پہلی بار ووٹ ڈالنے والوں کو اَپنا حق رائے دہی اِستعمال کرنے کی ترغیب دینے کے لئے ضلع کپواڑہ کے مختلف مقامات پر سسٹمیٹک ووٹرز ایجوکیشن الیکٹورل پارٹیسی پیشن (ایس وی ای ای پی) اَقدام کے تحت رائے دہندگان کی بیداری پروگراموں کا اِنعقاد کیا۔متعلقہ زونل ایجوکیشن اَفسران اور اِداروں کے پرنسپلوں نے اَپنے متعلقہ دائرہ اِختیار میں ووٹر بیداری پروگراموں کی صدارت کی۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفس بانڈی پورہ نے مختلف محکموں کے ملازمین کیلئے ایک تربیتی پروگرام کا اِنعقادکیا جنہیں پہلے رینڈمائزیشن کے بعد پی 2اور پی 3 کی ڈیوٹی تفویض کی گئی ہے ۔تربیتی پروگرام ٹاؤن ہال میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ، ڈاک بنگلو اور گریز اور ڈاک بنگلواِری گیشن کالونی سنبل میں منعقد ہوئے۔دو سیشنوں میں منعقدہ تربیتی پروگرام میں کل 454 ملازمین نے شرکت کی۔ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈی اِی او) بڈگام اَکشے لابرو نے پوسٹل بیلٹ سے متعلق ایک تربیتی سیشن کی صدارت کی۔اِس موقعہ پر ایس ایس پی بڈگام الطاہر گیلانی اور تمام اے آر اوز اور نوڈل افسران سمیت دیگر تمام افسران بھی موجود تھے۔قومی سطح کے ماسٹر ٹرینر سمیر جان نے آئندہ لوک سبھا اِنتخابات ۔2024 ء کے دوران رائے دہندگان کے لئے پوسٹل بیلٹ کی سہولیت کوآسان بنانے کے لئے ملازمین کوتربیت دی۔ڈِی اِی او بڈگام نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف اِنڈیا کی ہدایات کے مطابق ضلعی اِنتظامیہ اہل رائے دہندگان کے لئے بغیر کسی رُکاوٹ کے پوسٹل بیلٹ سہولیات کو یقینی بنانے کے لئے اَفرادی قوت اورٹرانسپورٹیشن کی مدد سمیت تمام لاجسٹک کو یقینی بنائے گی۔