بابا ریشی میں جموں کشمیر بنک کی شاخ بند ٹریڈرس ایسوسی ایشن کا اظہار برہمی

 مشتاق الحسن

ٹنگمرگ// ٹریڈرس ایسوسی ایشن بابا ریشی نے بابا ریشی میں جموں وکشمیر بینک کی شاخ بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے دوبارہ چالو کرنے کا مطالبہ کیا ۔ جموں وکشمیر بینک نے زیارت بابا ریشی کی شاخ رواں سال فروری میں بند کرکے وہاں تعینات عملے کو دیگر شاخوں میں تعینات کیا ہے۔بابا ریشی نے بنک بند کرنے پر ٹریڈرس ایسوسی ایشن نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برانچ کی موجودگی سے تاجرطبقے کو رقم جمع کرنے اور نکالنے میں کافی آسانی ہوتی تھی تاہم برانچ بند ہونے سے جہاں تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے وہیں بابا ریشی کے ملحقہ علاقہ جات کے عوام کو بجلی بل جمع کرنے کیلئے 7 کلو میٹر دور ٹنگمرگ جانا پڑتا ہے جبکہ حد سے زیادہ مشکلات اولڈ ایج پنشن حاصل کرنے والوں کو ہوا ہے۔بابا ریشی ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے صدر محمد یوسف شیخ نے چیئرمین جموں و کشمیر بینک سے اس شاخ کو دوبارہ چالو کرنے کی اپیل کی ہے۔