پونچھ میں ہیڈماسٹر کے گھر سے غیرملکی ساختہ پستول، دستی بم برآمد

عشرت حسین بٹ

پونچھ// سیکورٹی فورسز نے پونچھ ضلع کے منڈی علاقے میں ایک سرکاری ملازم سے غیر ملکی ساختہ پستول اور دستی بم برآمد کر کے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا، “منڈی کے ہاڑی بڈھا میں فوج کی 39 آر آر کے 6 سیکٹر، جموں و کشمیر پولیس اور ایس او جی پونچھ کے ساتھ رومیو فورس کے ذریعے شروع کی گئی ایک مشترکہ کارروائی میں ایک سرکاری سکول کے ہیڈ ماسٹر قمر الدین نامی رجسٹرڈ اوور گراونڈ ورکر (او جی ڈبلیو) کے گھر سے غیر ملکی ساختہ پستول اور دستی بم برآمد ہوا”۔
تازہ خبروں کیلئے ہمارا وہاٹس ایپ چینل فالو کریں
اُنہوں نے بتایا کہ برآمد اسلحہ پونچھ میں آنے والے الیکشن میں خلل ڈالنے کے لیے استعمال ہونے کا شبہ ہے۔ تلاشی کاروائی ابھی جاری ہے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ بالائی ورکر سے دو چینی دستی بم اور ایک پاکستانی پستول برآمد ہوا ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ ہیڈماسٹر کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیا ہے اور معاملے کی مزید چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔