مغل شاہراہ یکطرفہ ٹریفک کیلئے بحال | آج شوپیاں سے گاڑیوں کو چھوڑا جائے گا:حکام

بختیار کاظمی

سرنکوٹ// حالیہ دنوںہوئی برف باری سے مغل شاہراہِ ٹریفک آمدورفت کے لیے بند کر دی گئی تھی تاہم اس اس کو یکطرفہ ٹریفک کیلئے بحال کردیاگیا ہے۔ موسم بہتر ہوتے ہی سڑک کو گزشتہ دو دنوں میں یکطرفہ ٹریفک آمدورفت کے لیے بحال کر دیا گیااور گاڑیوں کے ساتھ ساتھ قبائلی طبقات اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ کشمیر کی طرف نکل پڑے ۔ ابھی سڑک کے متعدد حصوں بشمول مانسر موڑ و دیگر کچھ علاقوں میں برف سڑک پر موجود ہےجو آنے والے دنوں مکمل صاف کر دیاجائےگا۔ آج یعنی اتوار کو سرنکوٹ بفلیاز کی طرف سے گاڑیوں کوشوپیاں کی جانب چھوڑا گیا جبکہ شوپیاں کی جانب سے گاڑیوں کو آج یعنی پیر کو بفلیاز کی طرف چھوڑا جائے گا۔