سرینگر کشتی ڈوبنے کا واقعہ: چھتہ بل میں دریائے جہلم سے 4 سکول بیگ برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

سرینگر// جموں و کشمیر پولیس نے منگل کو چھتہ بل ویر کے مقام پر دریائے جہلم سے چار سکول بیگ برآمد کیے، جو سرینگر کے لسجن-سوئی ٹینگ علاقے کے گنڈبل میں کشتی الٹنے کے واقعے میں ڈوبنے والے طلباء کے ہی۔
پولیس نے بتایا کہ انہوں نے چھتہ بل ویر کے مقام پر دریائے جہلم پر چار بیگ تیرتے ہوئے دیکھے۔
انہوں نے کہا کہ “یہ بیگ ان طالب علموں کے لگتے ہیں جو آج صبح گنڈبل میں ڈوب گئے ہیں”۔
اس المناک واقعے میں اب تک ماں اور اس کے دو بچوں سمیت چھ افراد کی موت ہو چکی ہے جس نے پوری وادی کو سوگوار کر دیا ہے۔ علاقے میں سرچ آپریشن تاحال جاری ہے۔