کپواڑہ میں لاپتہ بزرگ کی لاش برآمد

عظمیٰ ویب ڈیسک

کپواڑہ// شمالی کشمیر کے کپواڑہ سے لاپتہ ہونے والا ایک بزرگ منگل کی صبح مردہ پایا گیا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 29 اپریل کی صبح لاپتہ ہونے والے 100 سال کی عمر کے ایک شخص کی منگل کی صبح لاش برآمد ہوئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ لولاب میں شورمیال کے قریب ایک نالے میں اس کی لاش تیرتی ہوئی پائی گئی، جس کے بعد پولیس کو اطلاع دی گئی۔ بعد ازاں پولیس نے لاش کو سب ضلع ہسپتال کپواڑہ منتقل کیا۔
پولیس نے بتایا کہ لاپتہ شخص کی شناخت غلام محی الدین گنائی سکنہ کنٹ پوٹا لولاب کے طور پر سے ہوئی ہے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ قانونی، طبی عمل کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔