گاندربل میں آتشزدگی سے چار دکانوں کو نقصان

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

گاندربل// وسطی کشمیر کے گاندربل ضلع کے منی گام علاقے میں گزشتہ دیر رات آگ لگنے کے ایک واقعے میں کم از کم چار دکانوں کو نقصان پہنچا۔
ذرائع نے بتایا کہ رات کے وقت گاندربل ضلع کے درسوما منیگام علاقے میں ایک تجارتی عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
اُنہوں نے بتایا کہ واقع کی اطلاع ملتے ہی فائر سروسز کے ٹینڈرز کو جائے وقع پر پہنچایا گیا، جنہوں نے مقامی لوگوں کی مدد سے آگ پر قابو پالیا تاہم اس دوران چار دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔