مہور گلاب گڑھ میں 18 سالہ نالہ برد، تلاش جاری

زاہد بشیر

گول// ضلع ریاسی کے مہورگلاب گڑھ برنسال علاقے میں منگل کو ایک 18 سالہ لڑکی ایک نالے میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گول کلی مستا کی ایک اٹھارہ سالہ لڑکی منیرہ بانو دختر عبد الرشید نالہ پارکرتے ہوئے بہہ گئی، جس کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا جو تاحال جاری ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ منیرہ بانو وہاں کسی قریبی رشتہ دار کے ہاں گئی ہوئی تھی، جس دوران شدیدبارشوں کے بیچ وہ ایک نالہ پار کر رہی تھی اور لکڑی کے عارضی پل سے پھسل کر پانی میں گر گئی اور پانی کی تیز بہاﺅ میں بہہ گئی۔
واقع کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp