شمالی کشمیر کے سوپور میں انکاؤنٹر شروع

File Photo

سوپور// شمالی کشمیر کے سوپور کے نوپورہ علاقے میں جنگجوؤں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ پولیس اور فوج کی ایک مشترکہ ٹیم نے نوپورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جیسے ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بھی عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی تصدیق کی۔