اننت ناگ میں فوج کی گاڑی حادثہ کا شکار، 1 ہلاک، 9 زخمی

عظمیٰ ویب ڈیسک

اننت ناگ// جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے ویری ناگ علاقے میں ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک فوجی اہلکار کی موت ہو گئی اور 9 دیگر اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ 19 آر آر کی فوجی گاڑی سڑک سے پھسل کر بٹہ گنڈ ویریناگ میں ایک گھاٹی میں جا گری۔
اُنہوں نے کہا، “اب تک ایک فوجی جوان کی موت کی تصدیق ہوئی ہے جب کہ نو دیگر کو مختلف جسمانی چوٹیں آئی ہیں”۔
پولیس نے مزید کہا، “تمام زخمی فوجیوں کو فوری علاج کے لیے قریبی ہسپتال لے جایا گیا ہے”۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔