جموں: دریائے توی میں 2 نوجوان ڈوب گئے، ریسکیو آپریشن جاری

File Image

عظمیٰ ویب ڈیسک

جموں// جموں ضلع کے منوال علاقے میں گزشتہ شام دو نوجوان دریائے توی میں ڈوب گئے حالانکہ لاشوں کا پتہ لگانے کے لئے تلاشی مہم جاری ہے۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ دو نوجوان اویکاش ٹھاکر (23) ولد رنجیت سنگھ اور راجندر سنگھ (19) ولد جوگل سنگھ سکنہ کشن پور منوال گزشتہ شام تقریباً 7 بجے دریائے توی میں ڈوب گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ دریا میں نہا رہے تھے، جس کا ثبوت دریا کے کنارے سے ان کے کپڑے ملے تھے۔
انہوں نے کہا، “واقعے کے فوری بعد مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دی اور تلاشی مہم شروع کر دی گئی، جو ابھی تک جاری ہے”۔
اہلکار نے کہا کہ پولیس اور نیشنل ڈیزاسٹر ریلیف فورس (این ڈی آر ایف) کی ایک ٹیم کام پر ہے، لیکن لاشوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔