الیکشن کے دوران لوگوں کی پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہئے: غلام نبی آزاد

File Photo: Amaan Farooq

یو این آئی

سرینگر// ڈیموکریٹک پروگرسیو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) کے چیئرمین غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ الیکشن کے دوران لوگوں کو پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہئے۔ان باتوں کا اظہار انہوں نے ہفتے کے روجنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں نامہ نگاروں کے ساتھ کیا۔
لوگوں کی پکڑ دھکڑ کے الزامات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘جہاں بھی میں جاتا ہوں تو ہاں لوگ کہتے ہیں آج صبح میرے بیٹے کو اٹھایا گیا، کوئی کہتا ہے کہ کل میرے بیٹے کو اٹھایا گیا، کوئی کہتا ہے کہ پرسوں اٹھایا گیا’۔ان کا کہنا تھا: ‘الیکشن کے دوران لوگوں کی اس طرح کی پکڑ دھکڑ بند ہونی چاہئے’۔
آزاد اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے اپنے امید وار محمد سلیم پرے کے لئے مہم چلا رہے ہیں اس سیٹ کے لئے 25 مئی کو پولنگ ہوگی۔
غلام نبی آزاد نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ محمد سلیم پرے کو ووٹ ڈال کر کامیاب کریں۔انہوں نے کہا: ‘لوگ محمد اسلم پرے کو کامیاب کریں یہ میری خواہش بھی ہے اور امید بھی ہے’۔