پونچھ حملہ: زخمی فوجی اہلکار دم توڑ گیا، دیگر چار ہسپتال منتقل

عظمیٰ ویب ڈیسک

پونچھ// سرحدی پونچھ ضلع میں ہفتہ کو ملی ٹینٹوں نے بھارتیہ فضائیہ (آئی اے ایف) کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا تو ایک فوجی ہلاک اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
دفاعی ذرائع نے بتایا کہ قافلے پر حملہ شام 6 بج کر 15 منٹ پر سرنکوٹ علاقے میں شاہستار کے قریب اس وقت ہوا جب فوجی سنائی ٹاپ پر اپنے اڈے پر واپس جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے پانچ فوجی زخمی ہوئے اور بعد میں انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دو شدید زخمی اہلکاروں میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔