سوپور جھڑپ میں شہری زخمی، آپریشن جاری

File Photo

عظمیٰ ویب ڈیسک

سوپور// شمالی کشمیر کے سوپور گاوں میں جمعرات کی شام کو جاری تصادم کے دوران ایک شہری زخمی ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سوپور کے چیک محلہ نوپورہ میں جاری آپریشن کے دوران فاروق احمد ڈار نامی ایک شہری کو کندھے میں گولی لگی۔ زخمی کو قریبی طبی مرکز میں منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔
قبل ازیں، دفاعی ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 22 آر آر، سی آر پی ایف اور جموں و کشمیر پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے علاقے میں کچھ عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاعات ملنے کے بعد سوپور کے نوپورہ گاوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی۔
اُنہوں نے بتایا کہ جیسے ہی مشترکہ ٹیم مشتبہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے فورسز پر گولی چلائی جس سے تصادم شروع ہوگیا۔
کشمیر زون پولیس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا، ” سوپور کے چیک محلہ نوپورہ میں تصادم شروع ہوا، پولیس اور سیکیورٹی فورسز علاقے میں تعینات ہیں”۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Click here to follow Kashmir Uzma on WhatsApp