راجوری میں کمین گاہ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد: پولیس

File Photo

یو این آئی

راجوری// جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے عظمت آباد علاقے میں سیکورٹی فورسز نے بڑی مقدار میں اسلحہ وگولہ بارود اور قابل اعتراض مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے اتوار کے روز راجوری کے عظمت آباد علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا جس دوران ملی ٹینٹوں کی کمین گاہ کا پتہ چلا۔
انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز نے کمین گاہ سے ایک آئی اے ڈی ، دو وائر لیس سیٹ ، تین اے کے میگزین، 102گولیوں کے راونڈ اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ہے۔
ان کے مطابق پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی۔