اُوڑی میں فوجی اہلکار کیمپ میں گولی لگنے سے مردہ پایا گیا

ظفر اقبال

اوڑی // اوڑی بارہمولہ میں پیر کو ایک فوجی گولی لگنے کے ساتھ مردہ پایا گیا۔پولیس نے بتایا کہ سپاہی، راہول بھگت ولد آنند بھگت ساکن مہاراشٹرا، تحصیل اوڑی کے بونیار علاقے میں ایک کیمپ کے اندر خون میں لت پت حالت میں پایا گیا، جس کے سینے میں گولی لگی تھی۔پولیس نے”واقعے میں ایف آئی آر درج ہونے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے،” ذرائع نے بتایا کہ فوجی کی موت کی تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔