سرینگر جموں قومی شاہراہ، مغل روڑ سری نگر لیہہ اوردیگر اہم سڑکیں بند

 محمد تسکین

بانہال//جموںسرینگر قومی شاہراہ، مغل روڈ اور سری نگرلیہہ روڈ کو اتوار کے روزسے برفباری اور بارش کے درمیان لینڈ سلائیڈنگ اور پتھرگرنے کی وجہ سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی ٹریفک رام بن، روہت باسکوترا نے بتایا کہ پنتھیال، مہاڑ، کشتواڑی پتھر اور گنگڑ رامسو علاقوں کے قریب پتھر اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، جس کی وجہ سے شاہراہ بند ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ہائی وے کے کئی دیگر مقامات پر بھی پسیاں اور پتھر گررہے ہیں۔مغل روڈ اور سرینگر لیہہ ہائی وے کے علاوہ کپوارہ کرناہ، بانڈی پورہ گریز، اور اور وادی کشمیر کی دیگراہم سڑکیں بھی خراب موسم کے درمیان بند ہیں۔