رازدان پاس گریز ۔35گاڑیوں میں پھنسے لوگوں کو بچا لیاگیا

 عازم جان

بانڈی پورہ // بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) نے اتوار کو ان درجنوں مسافروں کو بچایا جن کی گاڑیاں بانڈی پورہگریز روڈ پر برف باری میں پھنس گئی تھیں۔حکام نے بتایا کہ بی آر او کے اہلکاروں کو جیسے ہی طوفان سے متاثرہ رازدان پاس پر 35 گاڑیوں کے بارے میں اطلاع ملی تو وہ فوراً حرکت میں آگئے۔ان کا کہنا تھا کہ بی آر او کی ٹیم نے اپنی گاڑیوں کو باہر لے جانے سے پہلے مسافروں اور ڈرائیوروں کی حفاظت کو یقینی بنایا۔وادی گریز اور بانڈی پورہ ضلع کے پہاڑی علاقوں میں تازہ برف باری کی وجہ سے سڑک کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔