دفعہ 370کی منسوخی نظر ثانی درخواست پر سماعت یکم مئی کو

 عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی//سپریم کورٹ آرٹیکل 370 کے خاتمے پر نظرثانی کی درخواست پر سماعت کرنے جارہی ہے۔ جموں و کشمیر کو پہلے خصوصی درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بارے میں سپریم کورٹ میں نظر ثانی کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ سپریم کورٹ، جس نے پہلے اس آئینی شق کو منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کی درستگی کو برقرار رکھا تھا، یکم مئی کو اس کیس کی دوبارہ سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ دفعہ370کے معاملے پر سپریم کورٹ نے 12دسمبر کو اپنا فیصلہ سنایا تھا۔