ژالہ باری سے متاثرہ باغ مالکان کو امدادفراہم کی جائے:سی پی آئی ایم

File Photo

عظمیٰ نیوزسروس
سرینگر//کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) سیکریٹری غلام نبی ملک نے شوپیاناوروادی کے دیگر علاقوں کے کل کی ژالہ باری سے متاثرہ باغ مالکان کو امداد دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ایک بیان میں ملک نے کہا کہ حکومت کو فوری طور باغ مالکان کو ہوئے نقصان کاتخمینہ لگانا چاہیے تاکہ انہیں فوری طور امداد فراہم کی جائے۔انہوں نے فصل بیمہ سکیم کو نافذ نہ کرنے پر سوال بھی کیا اور کہا کہ اس سکیم کو لاگوکرنے سے کسانوں اور باغ مالکان کو راحت نصیب ہوگی۔