ہچ مرگ کپوارہ سبزیو ں کی کاشتکاری کا مرکز | ٹماٹر وں کی کاشت سے کسان خوش ،بہترمارکیٹنگ کی تلاش

اشرف چراغ

کپوارہ//شمالی ضلع کپوارہ میں جہا ں کسان دھان ،مکئی اوردیگر اقسام کے فصل اگانے میں ماہر ہیں وہیں اس ضلع کے دوردراز علاقوں میں سبزیو ں کی کاشت بڑے پیمانے ہورہی ہے ۔ضلع کا سرحدی علاقہ جہا ں آلو کی فصل میں پورے جموں و کشمیر میں مشہور ہے وہیں اس ضلع کے ایک اور گائو ں ہچ مرگ رامحال میں کسان ٹما ٹرو ں کی کاشت بڑے پیمانے پر کرتے ہیں ۔علاقے کے ایک سرکردہ سماجی کارکن ریاض محمود نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ہچ مرگ میں کسان تمام سبزیا ں اگاتے ہیں اوریہا ں کی زمین اس قدر زرخیز ہے کہ یہا ں کسان ٹما ٹر وں کی کاشت بڑے پیمانے پر کرتے ہیں لیکن انہیں بہترین مارکیٹنگ کا معاملہ درپیش ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب گزشتہ سال پورے ملک میں ٹماٹرو ں کی قیمت آ سمان کو چھو رہی تھیں تو ہچ مرگ میں کسان آسانی سے ٹماٹرو ں کی کا شت کر کے لوگو ں کی ضروریات کو پورا کرتے تھے۔ریا ض کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہچ مرگ میں باقی سبزیا ں بھی کاشت کی جاتی ہیں لیکن ٹماٹرو ں کی کاشت زیادہ ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر یہا ں کی سبزی کی بہترین مارکیٹنگ ہوتی تو اس سے نہ صرف مقامی بازارو ں میںسبزیو ں کی قلت دور ہوجاتی بلکہ اس سے جڑے کاشتکارو ں کو بہترآمد نی بھی حاصل ہوسکتی ہے ۔ایک کسان نے کہا کہ کپوارہ جموں و کشمیر کا وہ ضلع ہے جہا ں اخروٹ و دیگر کئی سبزیو ں کی کاشتکاری کے ساتھ یہا ں کی بیشتر آبادی منسلک ہے ۔انہوں نے کہا کہ کپوارہ ضلع میں ایسے علاقے ہیں جہا ں وافر مقدار میں سبزیا ں اگائی جاتی ہیں اور اس سے موسم سرما میں سبزیو ں کی قلت کو دور کیا جاتا ہے لیکن ہچ مرگ کی زمین ٹماٹرو ں کی کاشت کیلئے مفید قرار دی گئی ۔ہچ مرگ کے لوگو ں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے اب ٹماٹرو ں کی کاشت کو اپنا ذریعہ معاش بنا دیا ہے ۔کسانو ں کا کہنا ہے کہ ہچ مرگ میں ٹماٹرو ں کی کاشت میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین اور نوجوانو ں کی ایک بڑی تعداد بھی اپنا روز گار کمانے کے خو اہشمند ہیں ۔کسانو ں کا کہنا ہے کہ حال ہی میں ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر نے ہچ مرگ کا دورہ کیا اور سبزیو ں کی کاشت کاری کا جائزہ لیا اور کہا کہ ہچ مرگ کی زمین ٹماٹرو ں کی کاشت کے لئے مفید ہے اور یہا ں کسان دسمبر میں بھی ٹماٹر اگا سکتے ہیں لیکن کسانو ں کے مطابق سردیو ں کے موسم میں ٹماٹر دوسرے مقامات تک پہنچانے کیلئے سہولیات نہیں ہیں۔ایک اور کسان نے بتایا کہ ہچ مرگ کے ٹماٹربہت مزیدار ہوتے ہیں لیکن ٹماٹر وں کی کھیتی کرنے والے کسانوں نے کبھی خشک سالی ،کبھی قیمتوں اورکبھی کبھار حد سے زیادہ بارشوں کا شکار ہوچکے ہیں ۔ کسانو ں نے بتایا کہ اگر سردیو ں کے موسم میں سرکار ٹماٹرو ں کی مارکیٹنگ کیلئے اقدامات کرتی تو پورے ضلع میں ہچ مرگ کے ٹما ٹر کم دامو ں پر فرو خت کئے جاتے لیکن ابھی تک ایسا ممکن نہیں ہواہے ۔اس حوالے سے ڈائریکٹر ایگر یکلچر کشمیر چودھری اقبال نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ انہو ں نے ہچ مرگ میں ٹما ٹرو ں کی کاشت دسمبر کے مہینے تک ہونے کی توقع ہے اور ہم نے کسانو ں کوجانکاری بھی فراہم کی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں اس بات کا خیال رکھا جائے گا کہ ہچ مرگ میںکاشت کرنے والے ٹماٹرو ں کو کیسے منڈیو ں تک پہنچایاجائے اور یہ معاملہ سرکار کی نو ٹس میں بھی لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اگر ہچ مرگ کے کسان ٹماٹرو ں کی ہی کاشت کریں گے تو یہا ں کے لوگ اپنا روزگار آ سانی سے حاصل کر سکتے ہیں ۔