جموں //وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے سنیچر کی شام ریاستی گورنر این این ووہرا سے راج بھون میں ملاقات کی۔وزیر اعلیٰ اور گورنر نے داخلی سلامتی،مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کی وقت پر عمل آوری اور بلدیاتی اداروں کے انتخابات سے متعلق سے تبادلہ خیال کیا۔گورنر نے محبوبہ مفتی سے کہا کہ ضمنی انتخابات کے فوراً بعد ریاستی سطح کے آئینی کمشنوں میں خالی اور خالی ہونے والی اسامیوں کو پر کرنے کا عمل پورا کرے۔