شہری ترقی محکمہ کی طرف سے جموں کشمیرمیونسپل الیکشن ریزرویشن رولز میں ترمیم

 عظمیٰ نیوز سروس

جموں// جموں و کشمیر حکومت نے جموں و کشمیر میونسپل الیکشن رولز، طریقہ کار اور بزنس بائی لاز اور ریزرویشن قواعد میں ترمیم کی ہے۔ اس حوالے سے کمشنر سیکرٹری برائے محکمہ ہائوسنگ وشہری ترقی کی جانب سے 18اپریل 2024کو تین الگ الگ مگر یکساں طرز کی نوٹیفکیشن جاری کی گئیں ۔ ایک نوٹیفکیشن میںکہاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیونسپل ایکٹ 2000کے سیکشن280،جس کوسیکشن 12کیساتھ پڑھاجاتاہے ،کے تحت حاصل اختیارات کی روشنی میں حکومت نے جموں وکشمیر میونسپل ایکٹ(طریقہ کار اورکام کاج کاطرز عمل )ضمنی قوانین 2021یعنی ضابطے59کے الفاظ ’چیف الیکٹورل آفیسر‘کے بجائے اسٹیٹ الیکشن کمیشن مقرر کیاہے ۔دوسری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000کے سیکشن31کے تحت حکومت جموں وکشمیرنے سٹیٹ الیکشن کمیشن کیساتھ مشاورت کے بعدجموں وکشمیر میونسپل ایکٹ(الیکشن )رولز2003میں کچھ ترامیم کی ہیں ،جن کی رو سے شیڈولڈ کاسٹ /شیڈولڈٹرائب الفاظ کی جگہ اب شیڈولڈ کاسٹ /شیڈولڈٹرائب/دیگر پسماندہ طبقات لکھا جائے گا۔اس کی مکمل وضاحت رول20کے سب رول (2)،(3)اور(4) میں کی گئی ہے۔جبکہ چیف الیکٹورل آفیسر کے بجائے اسٹیٹ الیکشن کمیشن لکھنے کیلئے ضروری گراماتی تغیرات کی کی گئی ہیں ۔ تیسری نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ جموں وکشمیرمیونسپل ایکٹ 2000کے سیکشن280جس کوسیکشن 12کیساتھ پڑھاجاتاہے ،کے تحت حاصل اختیارات کی روشنی میں حکومت نے جموں وکشمیر میونسپلٹی ایکٹ( ریزرویشن آف چیئرپرسن )رولز2005میں ترامیم کی ہے ،جن کی مکمل وضاحت رول2کی شق (اے)،(بی) اور(سی)میں کی گئی ہے جبکہ رول3کی شق (اے) اورخصوصی نوٹ میں بھی اس حوالے سے ترامیم کی مزید وضاحت لکھی گئی ہے ۔