ایس آئی بھرتی: امتحان سے قبل سوالیہ پرچے تک رسائی کیلئے امیدواروں نے 20 سے 30 لاکھ روپے ادا کئے:سی بی آئی

دہلی//سی بی آئی نے منگل کو جموں و کشمیر پولیس کی سب انسپکٹر اسامیوں کے بھرتی امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں 36 مقامات پر چھاپے مارے۔
سی بی آئی حکام نے بتایا کہ اس امتخان میں کچھ امیدواروں نے مبینہ طور پر امتخان سے قبل سوالیہ پرچے تک رسائی کے لیے 20 سے 30 لاکھ روپے بورڈ حکام کو ادا کیے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ تلاشیاں جموں، سری نگر، کرنال، مہندر گڑھ، ریواڑی، گاندھی دھام، دہلی، غازی آباد اور بنگلورو میں انجام دی گئیں ۔
انہوں نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران جے کے ایس ایس بی کے سابق چیئرمین خالد جہانگیر اور اس وقت کے جے کے ایس ایس بی کے امتحان کے کنٹرولر اشوک کمار سمیت دیگر کے احاطے میں بھی تلاشی لی گئی۔
ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ سی بی آئی کی ٹیموں نے ہریانہ میں مقیم مبینہ گینگ ممبران، اساتذہ، جموں و کشمیر کے ریٹائرڈ اہلکاروں اور سی آر پی ایف کے عہدیداروں پر بھی چھاپے مارے جس کے دوران ایجنسی نے “مجرم دستاویزات” اور ڈیجیٹل شواہد برآمد کئے۔

ابتدائی تحقیقات میں امتحان شروع ہونے سے پہلے سوالیہ پرچہ تک رسائی کے لیے رضامند امیدواروں اور ان کے اہل خانہ کی جانب سے 20 سے 30 لاکھ (تقریباً) کی ادائیگی کا انکشاف ہوا ہے۔
سی بی آئی کے ترجمان نے کہا، ’’اس سلسلے میں، ہریانہ میں مقیم ایک گینگ، جموں و کشمیر کے کچھ اساتذہ، سی آر پی ایف، جے اور کے پولیس اور جے کے ایس ایس بی کے کچھ حاضر/ریٹائرڈ اہلکاروں کی شمولیت مبینہ طور پر سامنے آئی ہے‘‘۔
سی بی آئی حکام نے ریواڑی میں چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ اجے کمار ارون کے گھر کی بھی تلاشی لی۔
حکام نے بتایا کہ 3 اگست کو ایف آئی آر کے اندراج کے بعد مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں سی بی آئی کی طرف سے کی جانے والی تلاشیوں کا یہ دوسرا مرحلہ ہے۔ ”سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن نے جموں و کشمیر کی حکومت کی درخواست پر 33 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
جموں و کشمیر سروسز کے ذریعہ 27مارچ .2022 کو جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹرز کے عہدوں کے لئے تحریری امتحان میں ضابطگیوں کے الزامات کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گیا تھا۔