گنڈ بل کشتی سانحہ لاشوں کی بازیابی کاآپریشن 11ویں روز میں داخل

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر // گنڈ بل بٹوارہ میں پیش آئے جہلم سانحہ کے بعد لاپتہ باپ بیٹے سمیت تین افراد کو ڈھونڈ نکالنے کیلئے بچائو آپریشن 11ویں روز بھی جاری رہا۔ لاشوںکی بازیابی میں فی الحال کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی ہے ۔ تینوں کی لاشیں بر آمد کر نے کیلئے ایس ڈی آر ایف اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں کے علاوہ ماہر غوطہ خوروں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہیں تاہم 10ویں روز تک کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے منگل کی صبح دریائے جہلم میں کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں کئی کمسن بچوں اور خاتون سمیت 6 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ باپ بیٹے سمیت تین افراد ہنوز لاپتہ ہے ۔