کپوارہ میں’گرین لام انڈسٹریز ‘کے سنٹرکا افتتاح

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//سرفیسنگ سلوشنز کیلئے دنیا کے ٹاپ 3 مینوفیکچررز میں شامل نے حال ہی میں اقبال مارکیٹ کپوارہ میں اپنے پہلے ڈسپلے سینٹر کا افتتاح کیا۔ ڈسپلے میں اور گرین ٹچ کی ایک خصوصی رینج پیش کی جائے گی۔Greenlam Laminates کو خوبصورتی کے ساتھ مربوط اعلیٰ معیار کے سطحی حل تیار کرنے کیلئے پہچانا جاتا ہے۔ اس کی شاندار فنکاری اور نفاست کے ساتھ غیر معمولی جذبے کی میراث کی پیشکش میں واضح طور نظر آتی ہے۔ ’گرین لام‘ صارفین کیلئے ساخت، رنگوں اور ڈیزائنوں کی وسیع درجہ بندی پیش کرتی ہے۔Greenlam اس بات کو یقینی بنارہی ہے کہ بین الاقوامی معیارات، رجحانات اور اعلیٰ ترین معیار کے صرف اعلیٰ ترین لیمینٹ ہی فراہم کئے جائیں۔ گرین لام انڈسٹریز لمیٹڈ کے ملکی سطح کے سربراہ انوج سانگل نے کہا’’ہم کپوارہ کے باشندوں کے سامنے گرین لام لیمنٹ اور گرین ٹچ لیمنٹ کی بے مثال عمدگی اور نفاست کو پیش کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں‘‘۔